اٹھارہ ہزاری :یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، کسان پریشان
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) گندم کی بوائی کا موسم شروع ہوتے ہی یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی کے باعث ضلع بھر کے کسان اور کاشتکار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھان کی فصل اٹھانے کے بعد علاقے میں کسانوں اور زمینداروں نے گندم کی کاشت شروع کر رکھی ہے ، تاہم اس اہم موقع پر یوریا کھاد سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، جبکہ کھاد ڈیلرز مبینہ طور پر اسے مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔کسانوں اور زمینداروں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں یوریا کھاد کی سرکاری نرخوں پر وافر فراہمی یقینی بنائی جائے اور زائد قیمتوں پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments