ڈپٹی کمشنر کی تاندلیانوالہ میں صفائی کے انتظامات پر شاباش

ڈپٹی کمشنر کی تاندلیانوالہ میں  صفائی کے انتظامات پر شاباش

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) تاندلیانوالہ میں انتظامی سرگرمیاں تیز، صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اقصیٰ امتیاز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو شاباش دی۔

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کے دورے کی اطلاع پر تاندلیانوالہ میں انتظامی سرگرمیاں تیز کر دی گئیں۔ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مختلف محکموں کی ٹیمیں متحرک نظر آئیں۔ اس دوران شہر میں 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں اور مختلف محکموں کا عملہ سرگرم رہا، جبکہ تحصیل جڑانوالہ، ڈجکوٹ اور سمندری سے بھی گاڑیاں اور عملہ تاندلیانوالہ پہنچا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...