ٹوبہ : گاڑی کی ٹکر سے 46 سالہ شخص جاں بحق

ٹوبہ : گاڑی کی ٹکر سے  46 سالہ شخص جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کھیکھا بنگلہ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 46 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد آصف نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے جسم کے نچلے حصے پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ سر پر بھی گہری ضرب لگی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...