گارمنٹس کی دکان سے 75 ہزار روپے کے سویٹرز چوری
گوجرہ (نمائندہ دنیا) خاتون نے گارمنٹس کی دکان سے سویٹرز سے بھرا شاپر چوری کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ گلی ٹیپو سلطان میں اصغر علی نے گارمنٹس کی دکان بنا رکھی ہے ، جہاں اس نے 75 ہزار روپے مالیت کے سویٹرز شاپر میں ڈال کر رکھے ہوئے تھے ۔ ایک نامعلوم خاتون گاہک کے روپ میں دکان پر آئی اور شاپر چوری کرکے فرار ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments