منصور آباد :گھر میں گھس کر میاں بیوی پر تشدد، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش پر ملزمان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
وقاص نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ ملزم داخل ہوئے اور دونوں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ ملزموں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments