انٹر کالجیٹ رسہ کشی چیمپئن شپ ،پنجاب کالج کی دوسری پوزیشن
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رسہ کشی چیمپئن شپ 2026-27ء گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں ہوئی۔
اسپائر کالج فیصل آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج آف کامرس فیصل آباد دوسرے اور سپیریئر کالج فیصل آباد تیسرے نمبر پر رہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد میاں محمد شکیل نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ میں نظم و ضبط، برداشت، باہمی تعاون، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments