حافظ آباد :خاتون کا ہزاروں روپے کا سامان چرالیا گیا
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے محلہ کشمیر نگر سے خاتون کا ہزاروں روپے کا سامان چرالیا گیا۔
فاخرہ شہزادی گھر کا سامان اپنے ہمسائے شان عرف شانی کے گھر امانتاً رکھ کر گوجرانولہ اپنے بھائی کے پاس چلی گئی جب وہ چار ماہ بعدآئی تو مبینہ طور پر اسکے گھر کا امانتاً رکھا گیا سامان چرالے گیا جس پر پولیس نے خاتون کی درخواست پر شان عرف شانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔