گلیانہ:ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کیمپ کا انعقاد

 گلیانہ:ڈرائیونگ لائسنس کے  حصول کیلئے کیمپ کا انعقاد

گلیانہ(نامہ نگار )حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن ملکہ کے دفتر میں موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے منعقدہ کیمپ سے 128 سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔

 کیمپ میں شہریوں کو ایک ہی جگہ درخواست، بائیومیٹرک اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔فاؤنڈیشن کے عہدیدار وں نے بتایا کہ فلاحی اقدام کا مقصد عوام کو قانونی اور آسان طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں