سمبڑیال :آٹا مافیا بے لگام ،مرضی کے نرخوں پر فروخت

سمبڑیال :آٹا مافیا بے لگام ،مرضی کے نرخوں پر فروخت

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)آٹا مافیا بے لگام ہو گیا ، مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کر دی ۔

سمبڑیال اور گردونواح میں 10 اور 20 کلو گرام کا سرکاری آٹے کا تھیلا غائب، حکومتی نرخ 95 روپے کلو کے بجائے 130 روپے تک سرعام فروخت کیا جانے لگا،مبینہ طور پر بڑے تاجروں اور فلور ملز مالکان کی طرف سے آئے روز آٹے کا من مرضی سے بڑھائے جانے پر چھوٹے د کانداروں سمیت عوام سراپا احتجاج بن گئے ، مبینہ طور پر شہر اور مضافاتی علاقوں میں 10 اور 20 کلو گرام والا آٹے کا تھیلا ویسے ہی نایاب ہوچکا ہے اور مشکل سے دستیاب ہونے والا صرف 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی مقررہ کردہ ریٹ سے زائد 1950 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اور سرکاری طور 95 روپے کے بجائے شہریوں کو 130 روپے کلو گرام تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکیوں پر بھی آٹا 4500 تا 5000 روپے من تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ چھوٹے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں سمبڑیال کے بڑے تاجروں سے بڑی مشکل سے اس ریٹ پر آٹا دستیاب ہوتا ہے ۔ آٹے کی آئے روز من مانی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال اور محکمہ فوڈ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں