احمد نگر میں ٹرانسپورٹر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

احمد نگر میں ٹرانسپورٹر مسافروں کو  دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )احمد نگر میں ٹرانسپورٹر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔

وزیرآباد کا تاریخی قصبہ احمد نگر چٹھہ جسکی آبادی 30 ہزار پر محیط ہے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نے عرصہ دراز سے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور منہ مانگے کرایہ وصول کرتے ہیں ۔مکینوں نے بتایا وزیرآباد سے ساروکی اور علی پور چٹھہ کو مریم نواز بسوں کی سرکاری سہولت دے دی گئی ہے مگر اتنے بڑے قصبے کی عوام کے لئے کوئی سفری سہولت نہیں دی جا سکی مہنگائی کے اس دور میں آبادی کے مکین مہنگا ترین سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں