سیالکوٹ:رسم حنا پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل،کارروائی کا حکم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں رسم حنا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ویڈیو میں موجود افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لے لیا اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ۔