کلاسکے میں بیوہ کے گھر8لاکھ روپے کا ڈاکہ،کانوں سے بالیاں نوچ لیں

کلاسکے میں بیوہ کے گھر8لاکھ روپے  کا ڈاکہ،کانوں سے بالیاں نوچ لیں

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ کلاسکے میں بیوہ کے گھر8لاکھ روپے کا ڈاکہ، ڈاکو کانوں سے بالیاں بھی نوچ کر لے گئے۔

نواحی علاقہ کلاسکے میں رات کے پچھلے پہر محمد امین کی بیوہ اور بیٹی گھر میں سو رہی تھیں ، مسلح افراد نے دوسرے کمرے میں موجود الماری اور پیٹی کا صفایا کرنے کے بعد سوئی خاتون کی بالیاں نوچ لیں اور فرار ہو گئے ۔متاثرہ خاتون کے مطابق ڈاکو 7لاکھ روپے کا سونا اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئے ،بیوہ کا اکلوتا بیٹا روزگار کے سلسلہ میں بیرونِ ملک مقیم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں