موٹر سائیکل سوار معذور خاتون سے 7ہزار روپے چھین کر فرار
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)مدوخلیل میں موٹر سائیکل سوار معذور خاتون سے 7ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا۔
بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی مدوخلیل کی رہائشی سیماں بی بی د کان پر سامان خریدنے جا رہی تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوسرباز اسے باتوں میں لگا کر رقم چھین کر فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔