راہوالی :ڈی سی کالونی میں احتجاج پر ملازمین کیخلاف 20روز بعد مقدمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی میں احتجاج کرنے والے ورکروں کیخلاف 20روز بعد فنانس سیکرٹری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فاروق شیر نے موقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کے فیصلہ کے مطابق ملازمین کو ہر ماہ 15/16تاریخ کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے ،16 اپریل کو میری غیر موجود گی میں کچھ لوگ گھر کے با ہر جمع ہوگئے جن میں سے کچھ مسلح بھی تھے ، 3گھنٹے تک مین روڈ بلاک کر کے میری فیملی کو ہراساں اور آ نے جانے والوں کو پر یشان کر تے رہے ، سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھا کہ عامر ولد خالد ،اویس ،رانا شعیب ،عمیر ولد بشیر ،طاہر ،احمد رضا تیموری، ابوعبیدہ اسلہ اور ڈنڈوں سے مسلح تھے ، شہریوں کو پر یشان کر نے پر ملزموں کیخلاف کارروا ئی کی جائے۔