وزیرآباد کو صاف ستھرا بنانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز
سکولوں کے طلبہ میں پمفلٹ تقسیم ، طاہر فاروق ،فرحان بٹ کے صفائی پر لیکچر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، مہم کے پہلے مرحلے میں سکولوں میں صفائی سے آگاہی متعلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر وزیرآباد/گوجرانوالہ کی ہدایت پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں سکولوں میں جا کر بچوں میں صفائی سے آگاہی متعلقہ پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر طاہر فاروق بٹ اور سپر وائزر فرحان بٹ نے سٹوڈنٹس میں پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں صفائی سے متعلق لیکچر دیا۔
اس موقع پر طاہر فاروق بٹ نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھیں بچوں سے آگاہی مہم کا آغاز خوش آئند ہے ۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپر وائزر فرحان بٹ نے کہا کہ عوامی تعاون کے ساتھ ہم وزیرآباد کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا بنائیں گے ، اس سلسلہ میں عوام کو سمجھنا ہو گا کہ وہ کوڑا ڈسٹ بن میں ڈالیں یا کمپنی کے صفائی ورکرز کے حوالے کریں جبکہ تاجر بھی اپنی د کانوں میں ڈسٹ بن رکھیں اور کوڑے کو کھلے عام نہ پھینکیں۔