سمبڑیال:نشے میں دھت ہو کر سڑک پر غل غپاڑہ، 3افراد گرفتار

سمبڑیال:نشے میں دھت ہو کر  سڑک پر غل غپاڑہ، 3افراد گرفتار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )شارع عام پر شراب پی کر گالی گلوچ ،غل غپاڑہ کرنیوالے 3افراد گرفتار جبکہ ایک ملزم سے 5لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

 پولیس نے محلہ رسول پورہ میں شارع عام شراب کے نشہ میں دھت ہوکر لڑائی جھگڑا کر نے والوں کو گرفتا ر کر لیا ، ملزموں کی شناخت علی حیدر، محمد اعجاز ،محمد امجد کے نام سے ہوئی جبکہ موڑ سمبڑیال میں دوران گشت ملزم محمد زبیر سے 5 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں