کیپٹن ڈاکٹر فدا حسین میتلا اور فراز حسن زیدی کے اعزاز میں تقریب

کیپٹن ڈاکٹر فدا حسین میتلا اور فراز  حسن زیدی کے اعزاز میں تقریب

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں اسلام شناسی پلیٹ فارم کے زیر اہتمام کیپٹن ڈاکٹر فدا حسین میتلا اور کیپٹن ڈاکٹر سید فراز حسن زیدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں انہیں شاندار کامیابیوں پر اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ 2018میں نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے وکیل مولانا جعفر علی کے زیر اہتمام علی پورچٹھہ میں اسلام شناسی شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دونوں طلبہ نمایاں کارکردگی کے حامل رہے ، بعد ازاں پاکستان آرمی میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر سلیکشن اور ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے پر امام بارگاہ سادات میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں