چناب میں بغیر حفاظتی انتظا مات مچھلی کا غیر قانونی شکار
نوجوانوں اور بچوں کی جانب سے دریا کی گہرائی اور پانی کا تیز بہائو بھی نظرانداز
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)دریائے چناب کنارے نوجوانوں اور بچوں نے بلا خوف و خطر غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ نوجوان اور بچے دریا کے کنارے مختلف مقامات پر مچھلی کے شکار میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس سرگرمی کے دوران دریا کی گہرائی اور پانی کے تیز بہاؤ کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق دریا کے کنارے بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے مچھلیاں پکڑنے والے نوجوانوں اور بچوں کی موجودگی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ دوسری جانب غیرقانونی شکار سے آبی حیات اور مچھلیوں کی افزائش نسل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے متعلقہ محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کی جائے ، گشت کا مؤثر نظام بنایا جائے اور کم عمر بچوں کو خطرناک مقامات پر جانے سے روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور آبی حیات کو محفوظ بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments