سیالکوٹ:گلیوں بازاروں میں ننگے تارشہریوں کیلئے خطرہ

 سیالکوٹ:گلیوں بازاروں میں ننگے تارشہریوں کیلئے خطرہ

کئی دفعہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھی لگ چکی،گیپکو چیف نوٹس لیں :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گیپکوکی ناقص کارکردگی گلیوں بازاروں میں ننگے تارشہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔ ہلکی ہوا، بارش سے سپارکنگ معمول بن گئی، گیپکو اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں گیپکو عملہ کی غفلت اور لا پروائی سے شہر کے بازاروں گلیوں میں بجلی کے بے ہنگم تاروں سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ مکانوں کی دیواروں کے ساتھ ننگے جوڑ موت کا رقص کر رہے ہیں۔ برسات کے دنوں میں اکثر مکانوں میں کرنٹ آجاتا ہے ۔ کئی دفعہ شارٹ سرکٹ سے آگ بھی لگ چکی ہے ۔ شہریوں نے سروے رپورٹ میں بتایا کہ اس بارے متعدد بار واپڈا کے مقامی واعلیٰ افسروں کو شکایات کرنے کے باوجود کسی کے کان تک جوں نہیں رینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...