سیالکوٹ میں 11کمپنیوں کا پانی صحت کیلئے مضر قرار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز سیالکوٹ نے ضلع بھر میں 11 منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کو صحت کیلئے نا موزوں قرار دیا ۔
ادارے نے ماہ ستمبر میں 40 کمپنیوں کے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے ۔ رپورٹ کی تفصیلات ویب سائٹ www.pcrwr.gov.pk پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ غیر صحت بخش پانی میں بیکٹیریا اور آرسینک پایا گیا تھا۔ بیکٹیریا کی موجودگی کی وجہ پانی کی بوتل کا ناقص مٹیریل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments