یونین کونسل آفس سمبڑیال کا انٹر نیٹ خراب رہنا معمول،شہری خوار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)یونین کونسل آفس سمبڑیال کا انٹر نیٹ خراب رہنا معمول بن گیا ،شہری چکر لگا لگا کر ذلیل وخوار ہونے لگے ، سمبڑیال کے شہری بچوں کی تاریخ پیدائش کے اندراج ،فوت شدگان سمیت نکاح کے اندارج کیلئے یونین کونسل آفس سمبڑیال میں آتے ہیں۔
جہاں اکثر اوقات دفتر کا انٹر نیٹ خراب رہتا ہے کبھی عملہ وقت پر نہیں آتا تو کبھی عملہ مختلف حیلے بہانوں سے مبینہ طورپر شہریوں کودفتر کے چکر لگوا لگو اکر ذلیل وخوار کیا جارہا ہے ،یونین کونسل آفس سمبڑیال کی اس بگڑتی صورتحال کے باعث شہریوں اورعوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سمیت اعلیٰ حکام سے یونین کونسل آفس کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے عملہ کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments