مسروقہ موٹر سائیکلیں کھول کر بیچنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

مسروقہ موٹر سائیکلیں کھول کر  بیچنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (آئی این پی)ڈسٹرکٹ سٹی موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 2 انجن اور موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد کرلیے گئے ،

ملزمان کی شناخت سجاد علی اور سعید شیر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کو علاقہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا،برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KGG-8035 کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہے ،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچ دیا کرتے تھے ،ملزمان شہر کے مختلف حصوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے , ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،ملزم سجاد علی اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...