وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے دست درازی کرنیوالے 3ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ وارث خان پولیس نے خاتون سے دست درازی کے واقعے میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ زیر حراست افراد نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر فوری قانونی کارروائی کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔