پی پی ورکرز اتحاد کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ پر تقریب

پی پی ورکرز اتحاد کے زیراہتمام ذوالفقار  علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ پر تقریب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاست کو محلات سے نکال کر غریب کی جھونپڑی تک لے آئے، قوم کو یکجا کرتے ہوئے 1973کا متفقہ آئین دیا، فتنہ قادیانیت کا خاتمہ ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ورکرز اتحاد کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے ورکرز اتحاد کے سربراہ بنارس چودھری، امجد بٹ، سید مسعود شاہ ایڈووکیٹ، ناصر میر، راجہ ظہیر اقبال، چودھری ناصر قیوم، شہزادہ کوثر گیلانی، گلناز بادشاہ، شفیق جدون، سعید اختر پپا نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں