ہزارہ ڈویژن، تجازات کیخلاف آپریشن ،746کنال اراضی واگزار

  ہزارہ ڈویژن، تجازات کیخلاف آپریشن ،746کنال اراضی واگزار

727 تجاوز شدہ تعمیرات، 895غیر قانونی دکانیں اور 612مکانات مسمار،ماہانہ رپورٹ

ایبٹ آباد( نمائندہ خصوصی )ہزارہ ڈویژن اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ، 746کنال سے زائد اراضی واگزار، رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر میں تجاوزات، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں کی گئیں۔ 727تجاوز شدہ تعمیرات، 895غیر قانونی دکانیں اور 612 مکانات مسمار کیے گئے ،خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے 496انسپکشنز کے دوران 1000 سے زائد غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش تلف کیں۔جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف 67 چھاپے مارے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...