جاپانی قونصل خانے میں گڑیوں کی 5روزہ نمائش شروع

جاپانی قونصل خانے میں گڑیوں کی 5روزہ نمائش شروع

افتتاح جاپانی قونصل جنرل نے کیا،نمائش میں 80اقسام کی گڑیاں رکھی گئی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قونصل خانہ جاپان، جاپان فاؤنڈیشن اور پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن سندھ کے تعاون سے جاپانی گڑیوں کی نمائش ’’جاپان کی گڑیاں، صورت دعا،محبت کا اوتار‘‘ شروع ہوگئی ۔نمائش 7 مارچ تک جاری رہے گی جس میں مختلف اقسام کی 80سے زائد گڑیاں رکھی گئی ہیں جن میں جاپان کے ثقافتی رنگ کو دکھانے کے سا تھ ساتھ جاپانیوں کے آرائشی ہنر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ نمائش کا افتتاح جاپانی قونصل جنرل آکیرا اوچی اور وزیر اعلی سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کیا۔اس موقع پر ہمامیر بھی موجود تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں