ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ
لاہور( این این آئی)محکمہ ریلویز کے سکولز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، گریڈ 1سے 10کے ملازمین کے بچوں کی ماہانہ فیس 700سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی۔
گریڈ 11سے 22کے ملازمین و افسران کے بچوں کی فیس 800 سے بڑھا کر 1000 روپے کردی، ریلوے ملازمین کے بچوں کے علاوہ دیگر بچوں کی فیس 1300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی۔سمہ سٹہ ،خانیوال میں ریلوے سکولز میں عام بچوں کی فیس 1000 سے بڑھا کر 1200 روپے کی گئی، سکھر ،روہڑی میں سکولز میں بچوں کی فیس 850 روپے سے بڑھا کر 1050روپے مختص کی گئی۔