سبزیات کی دیکھ بھال کیلئے ہدایات جاری
لاہور(اے پی پی)سبزیوں کے کاشتکار آبپاشی کا وقفہ کم کر دیں اور پانی کم مقدار میں لگائیں۔چھوٹی نازک سبزیوں کو سردی سے بچانے کے لئے رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے دھانپ دیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار آلو کی فصل کا معائنہ کرتے رہیں۔آلو کے پچھیتے جھلسا یا کسی بھی دوسری بیماری اور کیڑوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت(توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب زہروں کا سپرے کریں۔بیج کے لئے آلو کی مخصوص فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔