اے ٹی آئی کی ملک گیر ملت ہمدرد سازی مہم کا آغاز

اے ٹی آئی کی ملک گیر  ملت ہمدرد سازی مہم کا آغاز

لاہور (سیاسی نمائندہ)انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی مجلسِ مشاورت کا چوتھا اجلاس مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے کی زیر صدارت جامعہ قادریہ رضویہ میں ہوا، اراکینِ مشاورت نے شرکت کی۔۔۔

اجلاس میں فیصلوں کے مطابق ملک گیر ملت ہمدردسازی مہم کا آغاز کردیاگیا،10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پرپاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارز منعقداور ریلیاں نکالی جائینگی۔ مرکزی صدر فیصل قیوم، مرکزی نائب صدر (اول)نصر اللہ سلطان طور، سیکرٹری جنرل بیدار حسین، اکرم رضوی ودیگر رہنماؤں نے میڈیا بریفنگ میں بتایاتعمیرِ ملت ہمدرد سازی مہم سے ہزاروں نوجوان اے ٹی آئی کا حصہ بنیں گے ۔طلبہ یونینز پر پابندی ہٹائی جائے ، طبقاتی نظامِ تعلیم ختم کر کے یکساں نظامِ تعلیم نافذ اور تعلیمی بجٹ بڑھایاجائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں