فائرنگ ، چھریوں کے وار سے 2 افراد زخمی
قصور(خبرنگار )قصورمیں فائرنگ ، چھریوں کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ کوٹ مراد خاں میں موبائل فون کے لین دین تنازع پر ملزم زین نے اعجاز کو ۔۔
چھری مار کر شدید زخمی کر دیا، جسے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ کنگن پور کی حدود میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سڑک کے کنکر لگنے کی وجہ سے نوجوان کلیم اللہ زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد دی گئی۔