کمشنر لاہور کا دورہ سانگلہ ہل، صفائی آپریشن کا جائزہ
شہروں کی طرز پر دیہات میں بھی مثالی صفائی انتظامات کئے جا رہے :مریم خان
ننکانہ صاحب (خبر نگار )شہری سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر رائو کے ہمراہ صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے گائوں مسلم چہور کے مختلف بازاروں ،گلیوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے اہل دیہہ سے صفائی ستھرائی کی صورتحال بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا کہ ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے تحت شہروں کی طرز پر دیہات میں بھی صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔مریم خان نے گورنمنٹ ٹیکنیکل گرلز ہائی سکول سانگلہ ہل کا دورہ بھی کیا اور مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا۔