فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،بیکری سیل

 فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،بیکری سیل

جہانیاں ( نمائندہ دنیا ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف بیکری پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔

 تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال طاہر سعید کی سربراہی میں ٹیم نے چیکنگ کی جہاں مبینہ طور پر خراب اور ناقص انڈوں سے کیک بسکٹ اور رس تیار کیا جا رہا تھا کارروائی کے دوران ناقص انڈے تلف کر دیے گئے اور بیکری سیل کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں