کھیتوں میں کام کرتی لڑکی سانپ کے ڈسنے سے زخمی

 کھیتوں میں کام کرتی لڑکی  سانپ کے ڈسنے سے زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا) کھیتوں میں کام کرتی 20 سالہ لڑکی سمیرا بی بی دختر محمد اسلم کو زہریلے سانپ نے بائیں پاؤں پر ڈس لیا واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے اس کی جان بچا لی گئی اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو ہلاک کردیا متاثرہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید علاج جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں