منشیات فروش گرفتار، دو کلو چرس برآمد
ماہڑہ (نامہ نگار ) ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی ہدایات پر تھانہ روہیلانوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم جاویدا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔یہ کارروائی ایس ایچ او راؤ شہروز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔