معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے :عثمان طاہر
معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے :عثمان طاہر کپاس کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مؤثر مانیٹرنگ اور آگاہی مہم تیز کی جائے
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت کپاس کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کے اہداف، بیج کی دستیابی، کھادوں کی فراہمی اور کیڑوں کے تدارک کے لیے اقدامات جاری ہیں جبکہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ اور آگاہی مہم مزید تیز کی جائے ۔