ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی حیثیت میں تبدیلی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے :نائلہ مشتاق دھون

 ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی  حیثیت میں تبدیلی عوام کے ساتھ  ناانصافی ہے :نائلہ مشتاق دھون

کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں تبدیل کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے پر پپلاں بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری اور ہائی کورٹ کی سینئر وکیل ایڈووکیٹ مسز نائلہ مشتاق دھون نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اس کی اصل حیثیت میں برقرار رہنا چاہیے تھا، اسے کسی اور منصوبے میں ضم کرنا میانوالی کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔مسز نائلہ مشتاق کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کیساتھ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے ایک اہم منصوبہ تھا، جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں