بلدیاتی انتخابات کا التوا جمہوریت دشمنی کے زمرے میں آتا ہے :حافظ تنویر
خوشاب (نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری حافظ تنویر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کمزور کرنا عوام کے حقِ حکمرانی پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے ۔
پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا التوا جمہوریت دشمنی کے زمرے میں آتا ہے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو یقین ہو چکا ہے کہ وہ عوام کی عدالت میں جانے کی ہمت نہیں رکھتی، اسی لیے انتخابات سے راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے ۔