شہریوں کی عدم دلچسپی ونٹر فیسٹیول دو روز قبل ہی ختم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے ونٹر فیسٹیول دو روز قبل ہی ختم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے پلے لینڈ کمپنی باغ میں ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہوئے 6جنوری تک لگانے کا اعلان کیا تھالیکن عوام کی فیسٹیول میں عدم شرکت پر فیسٹیول کو دو روز قبل ہی ختم کر دیا گیا جبکہ چھ جنوری کو تقریب تقسیم انعامات ہو گی،جس کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔