کلورکوٹ سمیت ضلع بھر میں شدید دھند‘ ٹریفک کی روانی متاثر
کلورکوٹ سمیت ضلع بھر میں شدید دھند‘ ٹریفک کی روانی متاثر سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گرد و نواح سمیت ضلع بھر میں علی الصبح شدید دھند چھائے رہنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔ دھند کے باعث کلورکوٹ بھکر روڈ، کلورکوٹ رنگپور روڈ اور ایم ایم روڈ پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس سے آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔دھند اور شدید سردی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں، تاہم سردی بڑھنے سے کوئلوں، انڈوں، گجریلا اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔