بیٹے نے بیوی کے ہمراہ وراثتی جائیداد کی خاطر ماں اور بہنوں کا جینا محال کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بیٹے نے بیوی کے ہمراہ وراثتی جائیداد کی خاطر ماں اور بہنوں کا جینا محال کر دیا۔
پولیس کے مطابق 119شمالی کی رہائشی فائزہ بتول نے بتایا کہ اس کے بھائی نوید عباس اور اسکی بیوی سمیرا نے ہمارے حصے کی جائیداد ہڑپ کرنے کی خاطر ہمارا جینا محال کر رکھا ہے آئے روز جھگڑا اور مارپیٹ کرنا معمول بنا ہوا ہے ۔گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی نے جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر مجھے ،میری بہن شازیہ اور والدہ عشرت بی بی کو حملہ کر کے مضروب کر دیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔