سابق شوہر کی خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق شوہر کی خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش، تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
ٹھٹھی مظلم کے رہائشی نعیم عباس سے اسکی بیوی عارفہ نے گھریلو ناچاقی اور تشدد سے تنگ آ کر طلاق لے لی، گزشتہ روز خاتون اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ گندم کی کٹائی میں مصروف تھی کہ نعیم عباس دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آن دھمکا اور عارفہ کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش اور مزاحم پر مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔تاہم موقع پر موجود افراد کی مداخلت پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔