ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا تحصیل پپلاں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی  کا تحصیل پپلاں کا دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا تحصیل پپلاں کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر قبال کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملہ کی حاضری کو چیک کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کر دہ طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ڈیپ کلیننگ مہم کے تحت ہسپتال میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام کی تمام بنیادی سہولیات فرایم کی جائیں اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں