آزاد میڈیا کے بغیر کسی بھی معاشرے میں انصاف کا تصور ممکن نہیں ، مہر محمد نواز ایڈووکیٹ

 آزاد میڈیا کے بغیر کسی بھی  معاشرے میں انصاف کا تصور ممکن  نہیں ، مہر محمد نواز ایڈووکیٹ

بھیرہ(نامہ نگر )ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور آزاد میڈیا کے بغیر کسی بھی معاشرے میں انصاف کا تصور ممکن نہیں میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو معاشرے میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام برقرار رکھتی ہے اور مظلوم و محروم طبقات کی آواز کو ایوانوں تک پہنچاتی ہے ۔وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے صحافی برادری نے حق و سچ کی سربلندی، آئین کی پاسداری اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔اور ہر دور میں عوام کی مؤثر آواز بن کر تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے صحافی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مثبت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیں، ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں اور مظلوم طبقے کی آواز بنیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں