مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، مولانا محمد عبدالرؤف راشدی

 مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی اور  استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتے  ہیں ، مولانا محمد عبدالرؤف راشدی

بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظمِ عمومی مولانا محمد عبدالرؤف راشدی نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی محنت ہی ملکی معیشت کی اصل بنیاد ہے اسلام نے محنت کش طبقے کو عزت اور ان کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا ہے افسوس کی بات ہے کہ آج بھی مزدور طبقہ اپنے جائز حقوق سے محروم ہے اور انہیں مناسب اجرت، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا مولانا محمد عبدالرؤف راشدی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور انہیں بہتر روزگار، مناسب معاوضہ اور محفوظ ماحول فراہم کرے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے کیونکہ ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں