مسلم لیگ(ن) اور پارٹی عہدیداروں اراکین اسمبلی اور کارکنوں میں کوئی اختلاف نہیں ، غوث محمد نیازی

مسلم لیگ(ن) اور پارٹی عہدیداروں   اراکین اسمبلی اور کارکنوں میں کوئی  اختلاف نہیں ، غوث محمد نیازی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سابق سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے۔۔۔

 ضلع خوشاب میں مسلم لیگ(ن) پوری طرح متحد منظم اور فعال ہے اور پارٹی عہدیداروں ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں میں کوئی اختلاف نہیں ،حلقہ پی پی 83کی معرکہ آرائی کے لئے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے مسلم لیگی قیادت کا فیصلہ حرف آخر تصور ہو گا ،پارٹی قائدین نے جس امیدوار کا بھی ٹکٹ کنفرم کیا ، مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے صرف اسی امیدوران کی انتخابی مہم چلائی جائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہامیدواروں کی جانب سے کاغزات نامزدگی پارٹی قائدین کی ہدایت پر ہی داخل کرائے گئے ہیں جو ٹکٹ کنفرن نہ ہونے کی صورت میں واپس لے لئے جائیں گے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں