نوسرباز نے خواجہ سراء کو لاکھوں کے موبائل فون سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نوسرباز نے خواجہ سراء کو لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون سے محروم کر دیا۔
علمدار مارکیٹ بھلوال اڈا کے رہائشی کامران عرف معصومہ ملک نے پولیس کو بتایاکہ اسکے پروموٹر محمد عاطف نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون ہتھیا لیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔