نیشنل ٹاؤن فیصل آباد روڈ میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

نیشنل ٹاؤن فیصل آباد روڈ میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

نیشنل ٹاؤن فیصل آباد روڈ میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کو متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے نیشنل ٹاؤن فیصل آباد روڈ کے مکینوں کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور اس کے خلاف ہونے والے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد ارشد وٹو کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے موقف کو تفصیل سے سنیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے احتجاج کرنے والے مکینوں سے ملاقات کی، جنہوں نے نیشنل ٹاؤن کے اطراف جاری مبینہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات پیش کیں۔

اس موقع پر ڈی او پلاننگ محمد توقیر بھی موجود تھے ۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ان تعمیرات سے علاقے کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور متعلقہ اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ناگزیر ہے ۔اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے شہریوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں