ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار نقدی چھین کر لے گئے

 ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار نقدی چھین کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر7) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران محلہ لکانوالہ کے قریب بلال احمد نامی دوکاندار سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے ۔

ظفر کالونی کے محمد توصیف کو بھی 39شمالی جاتے ہوئے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 70ہزار روپے چھین لئے ،جبکہ گلشن بلال کے رہائشی شہباز امان،بلاک نمبر9کے محمد عدنان صفدر،مڈھ پرگنہ کے محمد امیر،7شمالی کے صابر سلطان ،عمر پار ک کے عبدالجبار کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی وڈغیرہ ، چل شیخ پور کہنہ کے محمد سلیم کی دوکان سے سوا لاکھ روپے مالیت کی اشیاء سگریٹس وغیرہ ،نواحی سلیمان پورہ سے ذکریا عمران،علی پور سیداں سے علی یزدان حیدر،ریلوے روڈ سے محمد بلال حسن،بلاک نمبر19سے ندیم عباسکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدما ت درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں