لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج سابقہ پٹرول اور فیلڈ ٹریول کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، مظاہرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سی ای او ہیلتھ آفس کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریگولر اور ایڈیشنل لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو سابقہ پٹرول اور فیلڈ ٹریول (FT) کے واجبات فوری ادا کیے جائیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ اپنے فرائض خود ذمہ داری سے انجام دیتی ہیں، لہٰذا کسی غیر متعلقہ قیادت یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا احتجاج کرنے والی خواتین نے مطالبہ کیا کہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں، جن میں ٹیبلیٹس اور فیلڈ کٹس شامل ہیں، تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ \"کلینک آن ویلز\" پروگرام میں انہیں بھی دیگر اسٹاف کی طرح معاوضہ دیا جائے جبکہ ایڈیشنل چارج پر کام کرنے والوں کو مستقل بنیادوں پر پروموشن دی جائے ۔ مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ LHS اور LHW کے سروس اسکیل کو اپ گریڈ کیا جائے اور پہلے سے رجسٹرڈ خاندانوں کے نمبرز اور پارسل آئی ڈی کو ہی مستقل تسلیم کیا جائے ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں