کمشنر کاگورنمنٹ شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

کمشنر کاگورنمنٹ شہداء اے پی ایس  میموریل ہائی سکول امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے تحت جاری جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں گورنمنٹ شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران کمشنر نے امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی عملے کی حاضری، سیکیورٹی انتظامات، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی ہالز میں جا کر طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور نقل جیسے غیر قانونی عمل کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے ۔

 انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی سنٹرز پر نظم و ضبط اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صاف و شفاف امتحانی نظام کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں